
منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کے زیرِاہتمام تنظیم نو کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور زونل ناظمہ شمالی پنجاب محترمہ حدیقہ بتول نے خصوصی شرکت کی۔ محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے تنظیمی استحکام پر بریفنگ دی اور محترمہ حدیقہ بتول نے آئندہ سہ ماہی لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔
اجلاس میں اکثریت کی رائے سے ضلعی و تحصیلی تنظیم تشکیل دی گئی۔ نو منتخب عہدیداران میں ضلعی صدر محترمہ صدف سعید، ضلعی ناظمہ محترمہ انجم شہزادی، صدر تحصیل سرگودھا سٹی محترمہ مریم عرفان، اور ناظمہ تحصیل سرگودھا سٹی محترمہ صفیہ اقبال شامل ہیں۔
اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کی سینئر خواتین محترمہ قمر ندیم، محترمہ سمیہ اور محترمہ آسیہ ابو بکر بھی شریک تھیں۔ نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئیں اور نیک تمناؤں سے نوازا گیا۔




تبصرہ