
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے اسلام آباد کا تنظیمی دورہ کیا۔ وزٹ میں محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (مرکزی ناظمہ زونز بی) نے ضلعی ٹیم کے ساتھ آئیندہ ورکنگ پلان کے اہداف اور اسلام آباد زون کے لئے مالیاتی و ٹرانسپورٹ پالیسی پر تفصیلاً گفتگو کی۔
بعد ازاں تحصیلی تنظیمات (city 1, city 2) کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں زونل ناظمہ اسلام آباد محترمہ نصرت امین نے ذمہ داران کا تعارف پیش کیا بعدازاں تحصیلی ذمہ داران نے گزشتہ ورکنگ رپورٹ پیش کی۔ محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے آئیندہ سہ ماہی ورکنگ اہداف خصوصا تنظیمی استحکام، مراکز علم اور فہم دین پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔
محترمہ حدیقہ بتول نے ویمن لیگ کے اہم شعبہ جات کے ورکنگ پلان پر شرکاء کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایم ایس ایم سسٹرز، ایگرز، عرفان الہدایہ اور وائس ڈیپارٹمنٹ کی ضلعی ذمہ داران نے اپنی ورکنگ رپورٹس بھی پیش کیں۔






تبصرہ