
منہاجین سسٹرز ڈیپارٹمنٹ کے تحت منہاج کالج کی سال آخر کی طالبات کے لیے منعقدہ خصوصی تربیتی پروگرام کی آخری نشست میں نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے ’’مصطفوی معاشرے کا قیام اور منہاج القرآن ویمن لیگ کا انفراسٹرکچر‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔
انہوں نے معاشرے کی اصلاح کے لیے فرد واحد اور تنظیم کی کاوشوں اور نتائج کے حوالے سے طالبات سے بات چیت کی۔ طالبات کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تنظیمی ڈھانچے کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے محترمہ سدرہ کرامت نے تحریک کے فورمز یعنی منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج علماء کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔
بعد ازاں منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ جات کا تعارف دینے کے بعد طالبات کو بہترین نتائج کے حصول کے لیے پاکستان کی 14 مختلف زونز میں تقسیم کاری کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ نیز طالبات کی دلچسپی کے لیے فیلڈ میں تنظیم سازی کے تمام مراحل کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔


تبصرہ