نواب شاہ میں مراکز علم ورکشاپ

Tmarakz e ilm workshop under MWL at nawab shah

نواب شاہ میں فکری و نظریاتی علمی و روحانی تربیتی مراکز علم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ سندھ محترمہ عائشہ مبشر اور محترمہ صباء اسلم نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب A نے شرکت کی۔

محترمہ عائشہ مبشر صاحبہ نے ورکشاپ میں خواتین کے حوالے سے مراکز علم کے قیام کی اہمیت پر گفتگو کی اور انکے قیام کے لائحہ عمل پر رہنمائی فرمائی۔ ویمن لیگ نواب شاہ کی جانب سے مراکز العلم بک اسٹال لگایا گیا اور رجسٹریشن کروائی گئی۔

اس موقع پر محترم سعید میمن کی سربراہی میں مورو سے محترمہ پریہہ میمن نے خواتین کے وفد کے ساتھ شرکت کی۔ محترمہ پریہہ میمن منہاج کالج برائے خواتین سے فارغ التحصیل ایم فل اسلامک سٹڈیز ہیں انہیں ان کی قابلیت کے باعث زونل ناظمہ سندھ کی جانب سے کوآرڈینیٹر ویمن لیگ ضلع سانگھڑ ویمن لیگ کی ذمہ داری دی گئی۔

Tmarakz e ilm workshop under MWL at nawab shah

Tmarakz e ilm workshop under MWL at nawab shah

Tmarakz e ilm workshop under MWL at nawab shah

تبصرہ