گوجرانوالہ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد

Syeda zainab conference by MWL in GRW

منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام ضلعی سطح پر سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے تین رکنی وفد نے شرکت کی جس میں زونل ناظمہ کشمیر، محترمہ رافعہ عروج ملک، ڈائریکٹر نظامت دعوت و تربیت محترمہ سحر عنبرین اور مرکزی نعت کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ قاریہ سدرہ انور نے شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز محترمہ رابعہ شفق نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔ نعت رسولِ مقبول ﷺ کا نذرانہ محترمہ عائشہ جاوید نے اور منقبت محترمہ ریحانہ قادری نے پیش کی۔

کانفرنس میں سیدہ زینب سلام اللّٰہ علیہا کے کردار کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا کلپ سنوایا گیا جسے عوام الناس نے بہت انہماک سے سنا۔ محترمہ عائطہ نے انتہائی خوبصورت اور پرسوز آواز میں منقبت پیش کی۔ محترمہ حریرہ باور (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ) نے شرکائے کانفرنس کو استقبالیہ کلمات پیش کیے۔

مرکزی نعت کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ ، محترمہ قاریہ سدرہ انور نے اہل بیتِ اطہار کی شان میں رباعی اور منقبت پیش کی جسے سن کر ہر آنکھ اشک بار تھی۔

محترمہ سحر عنبرین نے سیدہ زینب سلام اللہُ علیہا کی سیرت و کردار پر گفتگو فرمائی اور آپ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے آپ کی ذات کے ان اوصاف کو اجاگر کیا جن کو جاننے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی آج کی عورت کو ضرور ہے تاکہ بقائے دین میں اہم کردار ادا کی جا سکے۔ شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے نہ صرف سیدہ زینب سلام اللہُ علیہا کی واقعہ کربلا میں جرات اور بہادری ، استقامت کو بیان کیا بلکہ ان نکات پر بھی روشنی ڈالی کہ واقعہ کربلا کے بپا ہونے کے بعد آپ نے کس طرح صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام کی اصل تعلیمات کو زندہ رکھا اور علم و شعور سے حق کی آگاہی دیتی رہیں۔

محترمہ رافعہ عروج ملک نے سیدہ زینب سلام اللّٰہ علیہا کے کردار پر عمل پیرا ہونے کی تلقین میں منہاج القرآن کے علم و شعور اور آگاہی کی اس مہم کو متعارف کروانے کے لیے ’’مراکزِ علم‘‘ کے بارے میں انتہائی جامع انداز میں بریفینگ دی۔

Syeda zainab conference by MWL in GRW

Syeda zainab conference by MWL in GRW

Syeda zainab conference by MWL in GRW

Syeda zainab conference by MWL in GRW

Syeda zainab conference by MWL in GRW

Syeda zainab conference by MWL in GRW

Syeda zainab conference by MWL in GRW

Syeda zainab conference by MWL in GRW

تبصرہ