علم دین سارے کا سارا انسانی نفسیات اور رویے پر بنیاد کرتا ہے: ڈاکٹر فرح ناز

Minhaj Wemon Leauge ececutive ijlas

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان ڈاکٹر فرح ناز کی صدارت میں مرکزی ایگزیکٹو ٹیم کے لیے فکری نشست منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے 35 سالہ روشن سفر اور آئیندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے ڈسکشن ہوئی۔ نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے سالانہ سرگرمیوں اور انکے نتائج کے حوالے سے پریزنٹیشن دی۔

سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرح ناز کا کہنا تھا کہ دعوت اور تبلیغ کی تین صورتیں ہیں، سب سے کمزور اور غیر موثر شکل یہ ہے کہ اپنے قول اور بول سے دعوت دی جائے، دوسری صورت یہ ہے کہ اپنے عمل، اخلاق اور برتاؤ سے دعوت دی جاۓ جبکہ تیسری اور سب سے اعلیٰ شکل یہ ہے کہ انسان اپنے پورے وجود کی سطح پر دین کو اپنا حاکم بنا لے اور اپنے مکمل وجود کے ساتھ دین کا مبلغ بن جائے اور در حقیقت یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر خدا یاد آ جاتا ہے۔ جن کی صحبت دین کے فہم کا باعث بنتی ہے اور اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس دور میں ہمیں وہ صحبت اور وہ تعلق حضور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صورت میں میسر ہے۔

Minhaj Wemon Leauge ececutive ijlas

Minhaj Wemon Leauge ececutive ijlas

Minhaj Wemon Leauge ececutive ijlas

تبصرہ