
نظامتِ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 39 پسرور کے زیراہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نقابت کے فرائض محترمہ راحت سہیل (صدر یو سی چوبارہ) نے اور بعد ازاں محترمہ وردا ناز (صدر ایم ایس ایم سیالکوٹ) نے سر انجام دیئے۔
محفل کا آغاز محترمہ حافظہ سحرش نے آیات بینات کی تلاوت پاک سے کیا اور محترمہ فاطمہ حفیظ نے آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محترمہ وجیہہ فاطمہ نے اہل بیت اطہار علیہم السلام کی مقدس بارگاہ میں منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔
محترمہ رافعہ عروج صاحبہ( زونل ناظمہ کشمیر) نے ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کا صبر و استقلال اور اہل بیت اطہار علیہم السلام سے محبت ایمان کی لازمی شرط ہے‘‘ کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔ بعدازاں محترمہ بتول فاطمہ (ناظمہ سنٹرل پنجاب B) نے مراکز علم کورس کی ضرورت اور اہمیت پر بریفنگ دیتے ہوئے نہ صرف یہ کورس کروانے پر زور دیا بلکہ اپنے گھروں کو اس کار خیر کے لیے وقف کر نےکو سعادت مندی قرار دیا۔ اور آخر میں دعائے خیر کی گی۔



تبصرہ