
نظامتِ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ فاروق آباد کے زیر اہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دو رکنی مرکزی وفد محترمہ عائشہ مبشر (مرکزی ناظمہ شعبہ جات) اور محترمہ بتول مشتاق ( نائب زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب بی) نے شرکت کی۔
محترمہ عائشہ مبشر نے ’’شریکة الحسنین سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کا بقائے دین میں اہم کردار اور آج کی عورت‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی امام حسین علیہ السلام کے لیے محبت بےمثال تھی۔ آپ سلام اللہ علیہا نے بقائے دین کے لیے شہید ہونے والے بھائی اور اولاد کی شہادت کے دوران صبر و استقلال کا پیکر بنی رہیں۔
دین محمدی کو بچانے کے لیے خانوادہ رسول ﷺ نے اتنی قربانیاں دی ہیں۔ آج کے پر فتنہ دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مراکز علم کی بنیاد رکھیں جس سے عوام الناس تک اللّٰہ تعالی اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات کو پہنچایا جا سکے۔

تبصرہ