کشمیر: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام کوٹلی اور کھوئی رٹہ میں 5 روزہ اسلامک لرننگ کورس

Islamic learning course

منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر کے زیرِاہتمام کوٹلی سٹی اور تحصیل کھوئی رٹہ کے مقامات پر خواتین کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لیے 5 روزہ اسلامک لرننگ کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کورس میں محترمہ رافعہ عروج ملک اور محترمہ صائمہ نور بطور اسکالرز اپنے فرائض منصبی انجام دے رہی ہیں۔ کورس میں خواتین کو تجوید، فقہ، آداب معاشرت، عقائد، فن خطابت اور تنظیمی تربیت کے حوالے سے لیکچرز دیے جائیں گے۔

کورس کے پہلے روز محترمہ رافعہ عروج ملک نے تجوید کلاس میں علم التجوید کا تعارف، مخارج کا بیان اور سورہ فاتحہ کی پریکٹس کروائی، علم الفقہ کی کلاس میں فقہ کا تعارف اور ضرورت و اہمیت کے بعد بنیادی تعریفات پڑھائیں، اس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات سیکھنے کی ضرورت و اہمیت اور کورس کے مقاصد پر گفتگو کی۔

دونوں مقامات پر خواتین کی کثیر تعداد نے کلاس میں رجسٹریشن کروائی اور دینی تعلیم سیکھنے کے لئے ایک نئے عزم کا اعادہ کیا۔

Islamic learning course

Islamic learning course

Islamic learning course

Islamic learning course

تبصرہ