کراچی: منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد کا آغوش کمپلیکس کراچی کا دورہ

MWL Visit Aghosh Complex Karachi

منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد محترمہ انیلا الیاس (مرکزی ناظمہ زونز اے) اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (مرکزی ناظمہ زونز بی) نے محترمہ فوزیہ جنید (زونل ناظمہ کراچی)، نصرت رعنا (صدر ویمن لیگ کراچی)، ثناء نوید (ناظمہ ویمن لیگ کراچی) کے ہمراہ آغوش کمپلیکس کراچی کا دورہ کیا۔ وزٹ کے دوران جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں آغوش کمپلیکس کے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا گیا۔

بعدازاں کوآرڈینیٹر آغوش کمپلیکس کراچی محمد طیب نے مرکزی وفد کو آغوش کمپلیکس کا تفصیلی وزٹ کرواتے ہوئے تعارف پیش کیا۔ مرکزی وفد نے آغوش کمپلیکس کراچی کے احسن انتظام اور بچوں کے لئے وضع کردہ تربیتی نظام پر انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی۔ اس تقریب میں ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن محترم خرم نواز گنڈا پور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

مرکزی وفد کی جانب سے آغوش کمپلیکس میں ایگرز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا گیا اور Eagers کے تحت ہونے والی تربیتی سرگرمیوں کے مقاصد بیان کیے گئے جس پر آغوش انتظامیہ نے ایگرز پرجیکٹس کے آغاز پر یقین دہانی کروائی۔

MWL Visit Aghosh Complex Karachi

تبصرہ