منہاج القرآن ویمن لیگ ننکانہ صاحب کے زیرِاہتمام پاک گیریژن کالج ننکانہ صاحب میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس

Milad un Nabi Conference

منہاج القرآن ویمن لیگ ننکانہ صاحب کے زیرِاہتمام پاک گیریژن کالج ننکانہ صاحب میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ صائمہ نور (ڈائریکٹر عرفان الھدایہ کورسز) نے خصوصی خطاب کیا۔ طوبی اسلم (طالبہ گیریژن کالج ننکانہ) نے تلاوت قرآن کریم کی سعادت حاصل کی.گیریژن کالج کی سٹوڈنٹس کشف خالد، عائشہ شفیق اور حافظہ عروج نے آقا کریم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نقابت کے فرائض محترمہ قاریہ آمنہ، محترمہ حافظہ تنزیلہ نے سرانجام دئیے۔ کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء محفل سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ صائمہ نور نے کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ایمان کا اولین تقاضا ہے۔ تحریک منہاج القرآن حضور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں پوری دنیا میں آقا علیہ السلام کی محبت لوگوں کے دلوں میں پیدا کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے. میڈم فاطمہ یاسین (سرپرست منہاج ویمن لیگ ضلع ننکانہ صاحب) نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، اور پاک گیریژن کالج کی 60 ٹیچرز جنہوں نے اس سال تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ لی ان کواسناد تقسیم کی گئیں۔

Milad un Nabi Conference

Milad un Nabi Conference

Milad un Nabi Conference

Milad un Nabi Conference

تبصرہ