منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام تحصیل علی پور چھٹہ کی یونین کونسل احمد نگر میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ڈائریکٹر کورسز محترمہ صائمہ نور نے خصوصی خطاب کیا۔
کانفرنس میں کم و بیش 500 خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں خصوصی شرکت صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع شمالی گوجرانولہ محترمہ عطیہ سہیل اور ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع شمالی گوجرانولہ محترمہ عائشہ قراۃ العین نے کی۔ استقبالیہ کلمات صدر منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل علی پور چھٹہ محترمہ شکیلہ ارم نے ادا کیے۔ ایگرز کے پلیٹ فارم سے ’’قلبی محمد‘‘ نشید پر بچوں کی بہترین پرفارمنس ہوئی۔
شرکاءِ کانفرنس سے محبت، اطاعت اور اتباع مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ صائمہ نور نے کہا کہ اطاعت حکم کو ماننے کا نام ہے اور اتباع اس حکم میں فنا ہونے کا نام ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی نے جہاں دین کی مٹتی ہوئی قدروں کو زندہ کیا ہے وہاں حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے ساتھ محبت و اتباع کے رشتے کی بھی تجدید کی ہے اور امت مسلمہ کا ٹوٹا ہوا تعلق بحال کیا ہے۔ اور پوری امت کو نسب غلامی میں پرو دیا ہے۔ شیخ الاسلام اور تحریک منہاج القرآن کی خدمت دین کے لیے جاری کاوشوں کا شرق تا غرب غلغلہ ہے۔
تبصرہ