منہاج القرآن ویمن لیگ عارف والہ اور جامعہ طہ شریعہ کالج عارفوالا کے زیراہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ

Milad un Nabi Conference in Jamia Taha Arifwala under MWL

منہاج القرآن ویمن لیگ عارف والہ اور طہ شریعہ کالج عارفوالا کے زیر اہتمام محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مرکزی سکالر محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے کیا۔ محفل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین، طالبات اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء محفل سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ ام حبیبہ اسماعیل کا کہنا تھا کہ دنیا میں حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت باعث رحمت، آپ کی بعثت باعث تسکین وراحت اورآپ کی رسالت ونبوت باعث نجات و کامیابی ہے۔ آپ کی ولادت مبارکہ ہمارے لئے نعمت عظمی ہے اس لئے ہمارے ایمان کی تکمیل کا ذریعہ کائنات کی ہرچیز حتی کے اپنی جان سے بھی زیادہ آپ سے محبت کرنا ہے۔ وہ آدمی مومن نہیں ہوسکتا جب تک دنیا کی ہرچیز سے زیادہ نبی ﷺ سے محبت نہ کرے۔ آپ ﷺ کا فرمان ہے : لا يؤمنُ أحدُكم حتى أكونَ أحبَّ إليه من ولدِه ووالدِه والنَّاسِ أجمعينَ (صحيح مسلم:44)

ترجمہ: کوئی شخص اس وقت تک مومنِ کامل نہیں ہوسکتا، جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے بال بچے، والد، اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ بن جاؤں۔

آج کے دور میں امت مسلمہ کو محبت مصطفی صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کا بھولا بسرا سبق یاد کروانے والی ہستی حضور سیدی شیخ الاسلام کی ہے جو نگر نگر کوچہ کوچہ قریہ قریہ ادب و تعظیم مصطفی اور محبت و اتباع حبیب کبریا کا ڈنکہ بجا رہے ہیں۔

تبصرہ