اسلام کے خواتین کو معاشی تحفظ دیا: سدرہ کرامت

ریاست خواتین کے آئینی طور پر تسلیم شدہ حقوق کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرے
بانی منہاج القرآن نے خواتین کو مردوں کی طرح بطور داعیہ کردار ادا کرنے کا موقع دیا

Sidra karamat MWL 2024

لاہور ( 7مارچ 2024) منہاج القرآن ویمن لیگ کی نائب صدر سدرہ کرامت نے 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام نے وراثت میں حصہ مقرر کر کے خواتین کو تحفظ دیا۔آپ ﷺ نے فرمایا عورتیں مردوں کی طرح علم حاصل کریں، حصول علم کی جدوجہد میں میں کوئی صنفی امتیاز نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ استحصالی رویے ویمن امپاورمنٹ کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔اسلام اور آئین پاکستان میں ویمن امپاورمنٹ کیلئے ضروری ہدایات اور آرٹیکلز موجود ہیں مگر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے خواتین ثمرات سے محروم ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تحریک کے اندر مردوں کی طرح خواتین کو بھی بطور داعیہ کردار ادا کرنے کا بھر پور موقع دیا اور اسلامی فریضہ انجام دیا۔ منہاج القرآن نے خواتین کی تعلیم و تربیت کے سٹیٹ آف دی آرٹ مراکز قائم کئے۔منہاج کالج فار ویمن اس کی جیتی جاگتی قابل فخر مثال ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست خواتین کے تسلیم شدہ آئینی حقوق کی فراہمی کیلئے قانونی سطح پر اپنا کردار ادا کرے۔

تبصرہ