
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور اور قرآن سکالر محترمہ حافظہ جویریہ رفیع کا دورہ سندھ جاری۔
دورے کے کے چوتھے روز زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور نے کورس میں موجود خواتین کے ساتھ سوالات و جوابات کی نشست کی، جس میں وہاں موجود خواتین نے عقیدے اور فقہ کے مسائل پر مختلف سوالات کیے۔ بعدازاں رفاقت سازی بھی کی گئی۔
محترمہ جویریہ نے فقہ میں(غسل کا طریقہ) مسنون دعائیں(صبح و شام پڑھنے والی دعا) اور تجوید میں (نون ساکن نون تنوین کے قواعد) پڑھائے۔



تبصرہ