منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیرِ اہتمام فہم القرآن کورس کامیابی سے جاری

Fehme Quran Course under-MWL

منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی زون کے تحت الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے 10 روزہ آن لائن کورس بعنوان "فہم القرآن کورس" ترتیب دیا گیا۔ جس میں کراچی بھر سے 100 سے زائد شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بشمول ڈاکٹرز، ریسرچرز، ماہر تعلیم، اساتذہ، پروفیشنلز اور طلبات نے اپنی رجسٹریشن کروائی۔

مرکزی زونل ناظمہ برائے کراچی مسز انیلا الیاس صاحبہ نے خصوصی شرکت فرمائی۔ بعد ازاں تلاوت کلام الہی ہر دل عزیز خوش الحان نعت خواں محترمہ قاریہ سدرہ انور صاحبہ نے ہدیہ عقیدت بحضور سرور کونین ﷺ اور سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مایہ ناز اسکالر محترمہ مسز لبنی مشتاق صاحبہ نے تعارفی لیکچر پیش کیا جس میں انہوں نے احکامات و مواعظ قرآنیہ کو سمجھنے کی ضرورت و اہمیت پر خوبصورت انداز میں گفتگو فرمائی۔ کورس کا سلیبس اور ہدایات بھی سامعات تک پہنچایا گیا اور کراچی ٹیم کو اس کورس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

فہم القرآن کورس کے دوسرے روز سے سلیبس کے مطابق قرآن اسکالر محترمہ مسز انیلہ الیاس صاحبہ نے سورۃ الواقعہ کے لفظی ترجمہ و تفسیر کا آغاز فرمایا۔ آپ نے انتہائی سادہ و جامع انداز میں بروز قیامت رب العزت کی بارگاہ میں پیش کئے جانے والے تین گروہوں "السابقون، اصحاب الیمین اور اصحاب الشمال" کا تذکرہ کیا اسی طرح چوتھے اور پانچویں روز میں سورہ مبارکہ کی تمام تر آیات کی تفسیر و ترجمہ مکمل کر لیا۔ دوران تدریس آپ جابجا مفہوم آیات کے ساتھ انفرادی محاسبہ پر بھی زور دیتی رہیں۔

فہم القرآن کورس کے ابتدائی دو ایام میں تجوید اسکالر محترمہ مسز دلاویز صاحبہ نے سرزمینِ چین سے شرکاء کورس کی تجوید کلاس لی بعد اذاں روزانہ کی بنیادوں پر مرکزی ناظمہ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سحر عنبرین صاحبہ تجوید کلاس لے رہی ہیں۔

Fehme Quran Course under-MWL

تبصرہ