رفاقت سازی وفا کے مسافروں کا سفر منزل کی طرف رواں دواں: تحریر محترمہ ارشاد اقبال اعوان

Minhaj Women Rafaqat Campaign 2025

جب نیت خالص ہو، قدم مصطفوی مشن کی راہ پر ہوں، اور دل مصطفوی دھڑکن بن جائے، تو کامیابی مقدر بن جاتی ہے۔ سرگودھا، راولپنڈی، سیالکوٹ اور شیخوپورہ کی تنظیمات کو محبت بھرا سلام اور دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد! انہوں نے صرف رفاقت کا حق ادا نہیں کیا بلکہ تنظیمی نیٹ ورک کے لیے عمل، اخلاص اور استقامت کی روشن مثالیں قائم کیں۔

ان اضلاع کی کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ جس دل میں مصطفوی مشن بستا ہو، وہی تاریخ رقم کرتا ہے۔ آج ان تنظیمات کی طرف سے ہم سب کے لیے پیغام ہے کہ جب محنت عبادت بن جائے، ٹیم ایک جسم کی مانند متحد ہو، اور ہر قدم قائد کی امانت سمجھ کر اٹھایا جائے، تو کوئی بھی منزل دور نہیں رہتی۔

#رفاقت_مہم صرف ایک سرگرمی نہیں بلکہ یہ ایک روحانی اور نظریاتی سفر ہے۔ یہ سفر ہر مصطفوی بہن کو اُس کی اصل شناخت، منزل اور مشن سے جوڑتا ہے۔ آج جو اضلاع کامیاب ہیں، کل آپ کی تنظیم بھی ان سے آگے بڑھ سکتی ہے — شرط صرف اخلاص، نیت، نظم اور ٹیم ورک کی ہے۔

اب وقت ہے نئے عزم، بھرپور جذبے اور مکمل اخلاص کے ساتھ رفاقت مہم کے اگلے مرحلے میں قدم رکھنے کا۔

ہمارا خواب: ہر گھر تک مصطفوی پیغام

ہمارا مشن: ہر دل کو مصطفوی بنانا

ہمارا عزم: مصطفوی معاشرے کا قیام

محترمہ ارشاد اقبال اعوان

کوآرڈینیشن کونسل، منہاج القرآن ویمن لیگ

تبصرہ