ڈاکٹر غزالہ قادری کا سہ روزہ التربیۃ کیمپ 2025 میں شرکاء سے خطاب

Dr Ghazala Qadri Al Tarbiya Camp

ڈاکٹر غزالہ قادری نے سہ روزہ التربیۃ کیمپ 2025 میں اپنے پُراثر خطابات کے ذریعے شرکاء کو تحریکی و تنظیمی آداب اور دعوتِ دین کے تقاضوں سے روشناس کروایا اور اجتماعی نظم، کردار سازی، مقصدیت اور مؤثر کمیونیکیشن پر زور دیا۔

پہلے روز انہوں نے ملک بھر سے آئی ہوئی خواتین کارکنان اور مرکزی ٹیم کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ کسی بھی تنظیم کو اوج کمال حاصل کرنے کے لئے مسلسل ارتقاء اور کارکنان کی خالص لگن درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کی حقیقی قوت وہ کارکن ہیں جو اپنی ذمہ داریاں عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔ دعوت کو انہوں نے فرضِ عین قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا اور جدید ذرائع ابلاغ نے دعوت کے دائرۂ اثر کو وسیع کر دیا ہے، اس لیے ہر داعیہ کے لیے ضروری ہے کہ مستند علمی ذخائر سے فکری رہنمائی حاصل کرے۔

دوسرے روز انہوں نے وقت کی پابندی، نظم و ضبط اور خود احتسابی کو تنظیمی استحکام کا گوہرِ نایاب قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ نتائج اسی وقت سامنے آتے ہیں جب کارکن استقامت، مضبوط رابطے اور مسلسل فالو اَپ کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھائیں۔

تیسرے روز انہوں نے تحریکِ منہاج القرآن کو عصرِ حاضر کی تجدیدی تحریک قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اس مشن کو اخلاقی و اجتماعی اصلاح کی ذمہ داری عطا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط تنظیم وہ ہے جو اشخاص پر نہیں، اصولوں اور مضبوط ڈھانچے پر قائم ہوتی ہے۔

Dr Ghazala Qadri Al Tarbiya Camp

Dr Ghazala Qadri Al Tarbiya Camp

Dr Ghazala Qadri Al Tarbiya Camp

Dr Ghazala Qadri Al Tarbiya Camp

Dr Ghazala Qadri Al Tarbiya Camp

Dr Ghazala Qadri Al Tarbiya Camp

Dr Ghazala Qadri Al Tarbiya Camp

Dr Ghazala Qadri Al Tarbiya Camp

Dr Ghazala Qadri Al Tarbiya Camp

Dr Ghazala Qadri Al Tarbiya Camp

Dr Ghazala Qadri Al Tarbiya Camp

تبصرہ