منہاج القرآن ویمن لیگ نے عقیدت و محبت کے ساتھ سیدہ فاطمتہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں کیک کاٹا

MWL-sayyida fatima zahra birth celebration cake cutting

یہ محفل اُس عظیم ہستی کے نام سے منسوب تھی جن کے بارے میں حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا: فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے، پس جس نے اسے ناراض کیا اُس نے مجھے ناراض کیا۔‘‘ (البخاري في الصحيح، کتاب: المناقب، الرقم: 3510)
اس بابرکت موقع پر ہیڈ کوارڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ لبنیٰ مشتاق نے کہا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی محبت ایمان کی علامت ہے، اور جو ان کی عظمت، حیا، اور اخلاق کو دیکھے وہ جان لے کہ یہ وہ بیٹی ہے جس پر حضرت جبرائیل علیہ السلام بھی سلام لے کر اُترتے تھے۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا امتِ مسلمہ کی خواتین کے لیے کامل رول ماڈل ہیں اور ان کی زندگی آج کی عورت کو وقار، کردار اور مقصدِ زندگی سکھاتی ہے۔

اس پُرنور لمحے میں ٹیم ممبران نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی سیرت پر چلنے اور ان کے اخلاق کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

MWL-sayyida fatima zahra birth celebration cake cutting

MWL-sayyida fatima zahra birth celebration cake cutting

MWL-sayyida fatima zahra birth celebration cake cutting

تبصرہ