فیصل آباد اے: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75ویں سالگرہ منائی گئی

Tahir ul Qadri Birthday Celebration Minhaj ul Quran Women League Faisalabad A

منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد اے کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر تحصیلی تنظیم، منہاج کی طالبات کے ساتھ قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

محترمہ روبینہ خاکی صاحبہ (صدر منہاج ویمن لیگ فیصل آباد اے) نے “انقلاب ہماری منزل ہے” کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی حیاتِ مبارکہ کا نہایت جامع مگر مختصر جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر صاحب بچپن ہی سے دینِ اسلام کی سربلندی، اخلاقی اقدار کے فروغ اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے کوشاں رہے۔ وقت کے ساتھ یہی فکری پختگی، مسلسل جدوجہد اور عوام سے گہرا تعلق ایک منظم انقلابی تحریک کی صورت اختیار کر گیا، جو آج بھی حق، عدل اور شعور کی شمع روشن کیے ہوئے ہے۔ آپ ایک وژنری لیڈر ہیں، جن کی فکر نے افراد کو نہیں بلکہ پوری نسلوں کو شعور، مقصد اور سمت عطا کی۔

بعد ازاں محترمہ مصباح افتخار صاحبہ (ناظمہ منہاج ویمن لیگ فیصل آباد اے) نے "تحریک منہاج القرآن کا انتخاب ہی کیوں ؟" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا بے شک اللہ تعالیٰ کسی قوم کی اس وقت تک حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے آپ کو نہ بدلے لہذا اپنے ملک وقوم کی حالت بدلنے کے لئے ہم آپ کو تحریک منہاج القرآن کے بڑھتے ہوئے انقلابی کارواں میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔

ایگرز کی خوبصورت کلیوں نے اپنے قائد سے محبت کا اظہار ٹیبلو کی صورت میں پیش کیا۔ محترمہ حفصہ خاکی نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لیے اپنی لکھی ہوئی نظم پیش کی۔

پروگرام کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور قبلہ حضور کی درازی عمر کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ