
عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام مرکزی سطح پر دورۂ قرآنِ مجید کے چوتھے سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ اس بابرکت نشست میں ملک بھر سے خواتین اور طالبات نے آن لائن اور فزیکل شرکت کی۔
چوتھے سیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ عائشہ بتول صاحبہ نے سورۃ النساء کا جامع اور فکر انگیز دورہ کروایا۔انہوں نے سورۃ النساء کا دورہ کرواتے ہوئے سورۃ کے پس منظر، مرکزی مضامین اور عملی تقاضوں پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ سورۃالنساء ایک مضبوط، عادلانہ اور باوقار معاشرے کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔
لیکچر میں بالخصوص درج ذیل نکات پر گفتگو کی گئی:
انسانی جان کی حرمت اور باہمی حقوق کی ادائیگی
خواتین، یتیموں اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ
عائلی نظام کی مضبوطی اور ازدواجی زندگی کے اصول
عدل و انصاف کی تاکید اور امانتوں کی ادائیگی
اجتماعی نظم و ضبط اور اطاعتِ رسول ﷺ کی اہمیت
محترمہ عائشہ بتول نے اس بات پر زور دیا کہ سورۃ النساء ہمیں محض قانونی احکام نہیں دیتی بلکہ ایک ایسا سماجی و اخلاقی نظام پیش کرتی ہے جس میں عدل، رحمت اور ذمہ داری کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔ انہوں نے حاضرین کو دعوت دی کہ وہ ان تعلیمات کو اپنی ذاتی، خاندانی اور معاشرتی زندگی میں نافذ کرنے کی عملی کوشش کریں۔




تبصرہ