منہاج القرآن ویمن لیگ کی راولپنڈی نارتھ، اٹک شرقی وغربی میں تربیتی ورکشاپ

MWL Training Workshop Rawalpindi Attock Islamic Centre Bahtar

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع اٹک غربی، اٹک شرقی اور راولپنڈی نارتھ کے زیرِاہتمام ایک اہم تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد منہاج اسلامک سنٹر باہتر میں کیا گیا۔

ورکشاپ میں مرکزی دو رکنی ٹیم ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل ویمن لیگ، زونل ناظمہ شمالی پنجاب محترمہ لبنیٰ مشتاق اور ڈپٹی ناظمہ نارتھ پنجاب محترمہ رابعہ مظہر نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ عقیدت و احترام سے پیش کی گئی۔ صدر اٹک غربی محترمہ صفورہ صاحبہ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔

محترمہ لبنیٰ مشتاق نے تمام ممبران کا تعارف لیا اور تنظیمی و تربیتی پہلوؤں پر جامع گفتگو کی۔ انہوں نے کارکنان کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے رفاقت سازی، مرکزِ علم کے قیام اور خدمتِ دین کے لیے بھرپور ترغیب دی۔جون میں منعقد ہونے والے تربیتی کیمپ کے لیے تمام شرکاء کو دعوت دی گئی۔ مختلف علاقوں میں خواتین کے رجحانات اور صورتحال کو جانچنے کے لیے ایک پرفارما فل کروایا گیا تاکہ مؤثر نصوبہ بندی کی جا سکے۔

تبصرہ