سیالکوٹ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام روحانی شبِ بیداری کا انعقاد

MWL Sialkot C Shab e Bedari Session

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع سیالکوٹ سی کے زیرِاہتمام شب بیداری کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، حضور کی بارگاہ میں نظرانہ عقیدت پیش کیا اور درودشریف پڑھا گیا۔

محترمہ ذکیہ محمود صاحبہ (صدر منہاج ویمن لیگ سیالکوٹ سی) نے درسِ قرآن دیتے ہوئے سورۃ الفاتحہ کی روشنی میں انعام یافتہ لوگوں کی سنگت اختیار کرنے اور اللہ والوں کے ساتھ تعلق جوڑنے کی اہمیت و فضیلت پر نہایت مؤثر انداز میں روشنی ڈالی۔ بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کا " توبہ" کے موضوع پر خصوصی ویڈیو کلپ دکھایا گیا، جس نے شرکاء کے دلوں کو متاثر کیا اور اصلاحِ احوال کا پیغام دیا۔

آخر میں ذکر و اذکار کا سلسلہ جاری رہا اور خصوصی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس بابرکت محفل نے شرکاء کے ایمان کو تازگی بخشی اور روحانی ماحول کو مزید معطر کر دیا۔

آرگنائزر : میاں رضا صاحب (صدر پاکستان عوامی تحریک)

تبصرہ