
ویمن لیگ ضلع پاکپتن کے الھدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِاہتمام سال 2026ء میں فہمِ قرآن کے فروغ کے لیے "دورۂ قرآن" کا بابرکت سلسلہ 15 شعبان المعظم تا 25 رمضان المبارک کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ پاکپتن سٹی اور اس کی مختلف تحصیلات میں منعقد ہونے والے اس سلسلے میں خواتین نے بڑی تعداد میں شوق و محبت کے ساتھ شرکت کی۔
اس دوران نامور قرآن اسکالرز محترمہ نجم السحر، مسز نادیہ عقیل، حافظہ فرحت شہباز، محترمہ مسرت شاہین، سیدہ قرۃ العین امجد اور محترمہ صائمہ لقمان خان نے قرآنِ کریم کے آفاقی پیغام کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا، جس سے شرکاء میں دین سے قلبی تعلق اور عمل کا جذبہ پیدا ہوا۔
مزید برآں، ایگرز رمضان ایکٹیوٹی کے تحت بچوں کے لیے بھی خصوصی دورۂ قرآن کا اہتمام کیا گیا جس کی نشستیں محترم مصباح لیاقت خان (ایگرز سکالر) نے لیں؛ ان سرگرمیوں میں بچوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس پورے سلسلے کا بنیادی مقصد قرآنِ کریم سے مضبوط تعلق قائم کرنا تھا، جس کے نتیجے میں نہ صرف خواتین و بچوں کی اخلاقی تربیت ہوئی بلکہ تحریکِ منہاج القرآن سے وابستگی میں بھی اضافہ ہوا۔










تبصرہ