فیصل آباد کے اضلاع میں منہاج یوتھ لیگ کی تنظیمِ نو، نئی قیادت کا اعلان

Minhaj Youth League Faisalabad New District Appointments

فیصل آباد ضلع A, B, C کا اجلاس تنظیمِ نو مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں تنظیمی امور، تنظیم سازی، اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے دوران رانا وحید شہزاد نے تنظیم سازی کا عمل مکمل کروایا، ہاؤس اوپن کیا گیا اور باہمی مشاورت سے درج ذیل ذمہ داریاں تفویض کی گئیں:

ضلع A کے لیے رانا ادریس کو صدر اور علی رضا کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

ضلع B کے لیے عمران مبارک کو صدر، عمر غریب نواز کو جنرل سیکرٹری، احسن بھائی کو سینئر نائب صدر، عرفان بھائی کو نائب صدر اور فیضان بھائی کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا۔

جبکہ ضلع C کے لیے عمر مصطفوی کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا وحید شہزاد نے کہا کہ مضبوط تنظیم ہی کامیابی کی ضمانت ہے، اور منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کی فکری و تنظیمی تربیت کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے نئے ذمہ داران کو ہدایات دیں کہ وہ تنظیم کو مزید فعال اور متحرک بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اجلاس میں معزز شخصیات کی خصوصی شرکت رہی جن میں رانا محمد آصف (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ)، میاں سعد گوندل (مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن منہاج یوتھ لیگ)، مون چیمہ (مرکزی سیکرٹری فنانس منہاج یوتھ لیگ) اور سہیل مقصود (ڈویژنل صدر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد A) شامل تھے۔

تمام ذمہ داران نے تنظیمی اہداف کے حصول، یوتھ کو متحرک کرنے اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تبصرہ