
منہاج القرآن ویمن لیگ کی ایگزیکٹو ٹیم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں التربیہ کیمپ 2026 اور مراکزِ علم سے متعلق منصوبہ بندی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں التربیہ کیمپ 2026 کے انعقاد، اس کی متوقع تاریخوں اور طریقۂ کار کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل لبنہ مشتاق نے ٹیم ممبرز سے تفصیلی مشاورت کی، جس میں شرکاء نے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز پیش کیں تاکہ کیمپ کو مؤثر اور کامیاب انداز میں منعقد کیا جا سکے۔
مزید برآں، ممبر کوآرڈینیشن کونسل سحر عنبرین نے مراکزِ علم کے قیام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مراکز دینی و فکری تربیت کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوں گے اور معاشرے میں علم و آگاہی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اخلاقی زوال کے پیش نظر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے وژن کے مطابق ہر گلی اور محلے میں مراکزِ علم کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ علم، شعور اور اخلاقی اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ ان مراکز کے قیام کے لیے منظم حکمت عملی اور مضبوط ٹیم ورک کے ساتھ آگے بڑھنا ناگزیر ہے۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ التربیہ کیمپ 2026 اور مراکزِ علم کے قیام کے منصوبوں کو بھرپور انداز میں کامیاب بنایا جائے گا۔














تبصرہ