منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیرِاہتمام مراکزِ علم ٹریننگ ورکشاپ

MWL Chakwal Markaz e Ilm Training Workshop

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل چکوال کے زیرِاہتمام سکالرز کی مراکز علم کے سلسلہ میں ٹریننگ کے لیے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں محترمہ رافعہ عروج ملک نے مراکزِ علم کے قیام کے مقصد، اس کے بنیادی اہداف اور مؤثر طریقۂ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اس امر پر زور دیا کہ حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کی احادیثِ مبارکہ اور سنتِ نبوی ﷺ کے احیاء اور فروغ کے لیے اپنا وقت اور صلاحیتیں وقف کی جائیں، اور اس عظیم مشن میں مزید بہنوں کو شامل کرتے ہوئے انہیں رجسٹریشن کی ترغیب دی جائے۔

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مراکزِ علم کے قیام اور فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں گی اور دینی خدمات کو عام کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گی۔

MWL Chakwal Markaz e Ilm Training Workshop

MWL Chakwal Markaz e Ilm Training Workshop

MWL Chakwal Markaz e Ilm Training Workshop

MWL Chakwal Markaz e Ilm Training Workshop

تبصرہ