
منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی پنجاب کے زیرِاہتمام ایک اہم آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شمالی پنجاب کی ڈویژنل، ضلعی اور تحصیلی سطح کی ذمہ داران، صدور و ناظمات اور مختلف شعبہ جات کی نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ میٹنگ میں محترمہ لبنیٰ مشتاق (ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل) اور محترمہ رابعہ مظہر (نائب زونل ناظمہ شمالی پنجاب) نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے اجلاس کی رہنمائی کی۔
میٹنگ کا آغاز تنظیمی امور کے جائزے سے ہوا، جس کے بعد اہم ایجنڈا نکات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ان میں مراکزِ علم کی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے، ممبرشپ مہم کو تیز اور منظم کرنے، تنظیمی استحکام اور نظم و ضبط کو مضبوط بنانے، اور التربیہ کیمپ کے انعقاد و بہتری کے امور شامل تھے۔ اجلاس کے دوران مختلف اضلاع کی صدور سے ان کی کارکردگی رپورٹس پیش کروائی گئیں، جن میں جاری سرگرمیوں، ممبرشپ کی صورتحال اور فیلڈ میں درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی۔ التربیہ کیمپ کے حوالے سے بھی شرکاء نے اپنی آراء، تجاویز اور تجربات شیئر کیے تاکہ اس پروگرام کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔
میٹنگ میں اس امر پر زور دیا گیا کہ مراکزِ علم کو فعال بنانے کے لیے باقاعدہ کلاسز، تربیتی نشستوں اور فالو اپ سسٹم کو مضبوط کیا جائے۔ ممبرشپ مہم کے حوالے سے واضح حکمتِ عملی اپنانے، رفاقت سازی کے عمل کو مؤثر بنانے اور ذمہ داران کے درمیان بہتر رابطہ کاری کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام ذمہ داران باہمی تعاون، نظم و ضبط اور مسلسل محنت کے ذریعے تنظیمی اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں گی اور آنے والے التربیہ کیمپ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔







تبصرہ