گوجرانوالہ: منہاج ویمن لیگ کی تنظیمی سطح پر محترمہ نسرین اسلم کو ڈویژنل کوآرڈینیٹر گوجرانوالہ (اے) منتخب کر لیا گیا ہے۔ ان کی تقرری پر تنظیمی قائدین اور ذمہ داران نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ محترمہ نسرین اسلم استقامت، جہدِ مسلسل اور تنظیمی خدمات کی ایک روشن مثال ہیں، اور امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں گی۔ قائدین نے دعا کی کہ اللہ رب العزت انہیں راہِ حق میں مزید استقامت، کامیابی اور برکت عطا فرمائے اور وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم کو مزید مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کریں۔


تبصرہ