علم کی روشنی کسی ایک شہر یا علاقے تک محدود نہیں رہتی بلکہ یہ دلوں سے نکل کر گلیوں، بستیوں اور نسلوں کو منور کرتی ہے۔ اسی ویژن کے تحت منہاج القرآن ویمن لیگ وزیرآباد کے زیرِاہتمام تحصیل گکھڑ میں مراکزِ علم کی باقاعدہ کلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست میں محترمہ عطیہ سہیل (صدر منہاج ویمن لیگ وزیرآباد) نے بطورِ اسکالر اپنے فرائض احسن انداز میں سرانجام دیے۔
کلاس کے دوران مراکزِ علم کے نصاب سے جامع لیکچر پیش کیا گیا، جس میں فقہی مسائل کو آسان اور قابلِ فہم انداز میں بیان کیا گیا۔ مزید برآں، احادیثِ مبارکہ کا لفظی ترجمہ اور ان کی تشریح نہایت خوبصورت اور مؤثر انداز میں پیش کی گئی، جس سے شرکاء کو علمی و فکری رہنمائی حاصل ہوئی۔


تبصرہ