
منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب کے زیرِاہتمام تنظیمات کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب محترمہ صائمہ نور اور زونل نائب ناظمہ محترمہ حریرہ باور نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز محترمہ نوشابہ فاطمہ نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا، جبکہ محترمہ ماریہ قاسم نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔
محترمہ حریرہ باور نے اجلاس کے ایجنڈا پوائنٹس پیش کرتے ہوئے ضلعی سطح پر تربیتی ورکشاپس کے انعقاد، ان کی اہمیت اور مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کارکنان کو فکری و نظریاتی پہلوؤں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر محترمہ صائمہ نور نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب ’’الروضہ الباسم من خلق نبی الخاتم ﷺ‘‘ کا تعارف پیش کیا اور کارکنان کو اس کے مطالعہ اور فہم کی تلقین کی۔ انہوں نے آئندہ تربیتی ورکشاپ کے لائحہ عمل اور فارمیٹ پر بھی جامع بریفنگ دی اور تنظیمات کو ’’التربیہ 2026‘‘ ورکشاپ میں بھرپور شرکت کی ترغیب دی۔
اجلاس میں ڈویژنل کوآرڈینیٹرز، ضلعی صدور و ناظمات، تحصیل سطح کی ذمہ داران اور یونین کونسلز کی نمائندگان نے شرکت کی۔ یہ میٹنگ تنظیمی نظم و ضبط، علمی و فکری تربیت اور کارکنان کی عملی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی گئی۔






تبصرہ