
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام جنوبی پنجاب کے علاقے قاسم بیلہ (چاہ حافظ والا) میں "مراکزِ علم" کے تحت ایک بامقصد تعلیمی و تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ بھی پیش کی گئی۔ نشست میں مراکزِ علم کے نصاب کے مطابق شرکاء کو دینی و اخلاقی تعلیمات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر اسکالر نے فقہی مسائل کو آسان اور عام فہم انداز میں بیان کیا اور روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے دینی معاملات کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ جس سے شرکاء کے علم میں اضافہ ہوا اور انہیں عملی زندگی میں دین پر عمل کرنے کا شعور ملا۔
شرکاء کو اس بات کی بھی ترغیب دی گئی کہ وہ اپنے گھروں اور معاشرے میں علمِ دین کو فروغ دیں اور اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں۔
یہ نشست خواتین کی دینی و فکری تربیت، شعور بیدار کرنے اور معاشرتی اصلاح کے حوالے سے ایک اہم قدم ثابت ہوئی۔



تبصرہ