ویمن امپاورمنٹ کے لئے منہاج القرآن کی خواتین نے مثالی جدوجہد کی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ویمن لیگ کے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ ویمن امپاورمنٹ کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین نے قابل رشک اور مثالی جدوجہد کی ہے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کے تعلیمی، تربیتی، اصلاحی، فلاحی کردار اور خدمات کے نتیجے میں ہزاروں خواتین اعلیٰ تعلیم مکمل کر کے اصلاح احوال اور اصلاح معاشرہ کی عالمگیر جدوجہد کا حصہ بنیں اور چراغ سے چراغ جلتا چلا جارہا ہے اور غربت و جہالت کے اندھیرے چھٹتے چلے جارہے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے اسلام کی حقوق نسواں اور ویمن امپاورمنٹ کی فکر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق اپنا شاندار کردار ادا کیا ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے ایگرز اور وائس جیسے فورمز تشکیل دے کر ہر طبقہ فکر کی خواتین جن میں بچے بھی شامل ہیں کو گھروں کی دہلیز پر تعلیم و تربیت کے مواقع مہیا کئے ہیں۔ بالخصوص بچوں میں بک ریڈنگ اور قرآن ریڈنگ کا شعور بیدار کیا ہے اور پہلی بار شہر اعتکاف کے ذریعے بچوں کی روحانی تربیت کا آغاز کیا جس پر جملہ ذمہ داران اور کارکنان مبارکباد کی مستحق ہیں۔

تبصرہ