خواتین شہراعتکاف میں ڈاکٹر غزالہ قادری کا ’’مجالس الاعتکاف‘‘ میں خطاب

itikaf city 2022

منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین شہر اعتکاف میں بعد از نمازِ عصر استقبالیہ تقریب ’’مجالس الاعتکاف‘‘ میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ’’خلوت نشینی کے آداب‘‘ پر خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین شہراعتکاف میں پاکستان کے طول و عرض سے دل کی دنیا بدلنے کی نیت سے تشریف لائی، اللہ تعالیٰ ان کی نیات کو قبول فرمائے۔ اس موقع پر انہوں نے شہراعتکاف میں شرکت کرنے والی معتکفات کو مبارکباد بھی پیش کی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام منعقدہ اجتماعی اعتکاف میں جہاں ملک بھر سے خواتین شریک ہیں، وہیں ایگرز ڈیپارٹمنٹ کے تحت بچوں اور ایم ایس ایم سسٹرز کے تحت طالبات کی بھی کثیر تعداد موجود ہے۔

itikaf city 2022

itikaf city 2022

تبصرہ