منہاج سسٹرز دبئی کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لیے دعائیہ تقاریب

منہاج سسٹرز دبئی کے زیرانتظام مختلف جگہوں پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محافلِ قرآن خوانی شامل تھیں۔ دعائیہ تقاریب کی سرپرستی منہاج سسٹرز دبئی ٹیم نے کی۔

دبئی میں مرکزی دعائیہ تقریب میں علامہ منہاج الدین نے آنلائن خطاب کیا۔ اس سے پہلے تقریب میں تلاوت کلام پاک کا شرف محترمه خدیجہ رفاقت نے حاصل کیا جبکہ حمد بارى تعالی محترمه روبینہ نے پڑھی۔ محترمہ رابعہ قیوم نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔

محترمه رابعہ نے ثناء خوانی اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں اظہار خیال کیا۔ آخر میں انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کے انصاف کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر محترمه شمیم نے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کے لیے اور شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی

تبصرہ