ٹریننگ آف ٹرینرز سندھ (حیدرآباد): محترمہ صائمہ نور صاحبہ کا خطاب

Minhaj Women League Traing of Trainers Saima Noor Speech

منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ (حیدرآباد) کے زیرِاہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ممبر کوآرڈینیشن کونسل، محترمہ صائمہ نور صاحبہ نے سندھ حیدرآباد میں منعقدہ ٹریننگ آف ٹرینرز سے خطاب کرتے ہوئے تحریکِ منہاج القرآن کی رفاقت، اس کے اہداف اور اس کی عملی افادیت پر جامع گفتگو کی۔

انہوں نے بالخصوص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنگت اور صحبت کی برکت کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ یہی رفاقت مشنِ مصطفوی کو آگے بڑھانے کا حقیقی وسیلہ ہے۔ محترمہ صائمہ نور نے تنظیمی ذمہ داران، کارکنان اور طالبات کو تاکید کی کہ وہ اس رفاقت کو مضبوط بنا کر مصطفوی پیغام کو معاشرے کے ہر فرد تک پہنچائیں اور انقلابِ مصطفوی کی جدوجہد میں سب کو شریک کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ رفاقت کے فروغ اور اس کے صحیح شعور کے ذریعے ہی مصطفوی معاشرے کے قیام کا ہدف آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Minhaj Women League Traing of Trainers Saima Noor Speech

Minhaj Women League Traing of Trainers Saima Noor Speech

Minhaj Women League Traing of Trainers Saima Noor Speech

تبصرہ