میاں چنوں و خانیوال: منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کے تحت تنظیمی وزٹس

minhaj quran women league south punjab organizational visits 2025

منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کے تحت میاں چنوں اور خانیوال میں تنظیمی وزٹس کا انعقاد کیا گیا۔ ان وزٹس میں محترمہ حرا دلبر اعوان (زونل نگران جنوبی پنجاب) اور محترمہ صائمہ نور (زونل نگران سینٹرل پنجاب) نے خصوصی شرکت کی، جبکہ مقامی تنظیمی ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھیں۔

محترمہ حرا دلبر اعوان نے تنظیمی استحکام کے تناظر میں تنظیمِ نو کے اقدامات پر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے مؤثر ورکنگ، ذمہ داریوں کی واضح تقسیم اور مستقبل کے اہداف کے حصول کے لیے عملی رہنمائی فراہم کی۔ محترمہ صائمہ نور نے مراکزِ علم کی فعالیت، تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کے فروغ اور اعتکاف رجسٹریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر خواتین کی بھرپور شمولیت اور فعال کردار پر خصوصی زور دیا گیا۔ ان تنظیمی وزٹس کے اختتام پر کارکنان میں دینی جذبہ، تنظیمی شعور اور مستقبل کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیا حوصلہ اور ولولہ نمایاں طور پر دیکھنے میں آیا۔

تبصرہ