منہاج القرآن ویمن لیگ کا آن لائن آل پاکستان تنظیمات اجلاس منعقد، اعتکاف 2026 کی رجسٹریشن اور رفاقت مہم پر تفصیلی بریفنگ

Minhaj-ul-Quran Women League online All Pakistan organizations meeting on Itikaf 2026 registration and Rifaqat Campaign

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام آن لائن آل پاکستان تنظیمات اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے اظہار سے ہوا۔ اجلاس میں پاکستان بھر کے تمام زونز کی تنظیمی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی

محترمہ عائشہ مبشر ممبر کوآرڈینیشن کونسل نے اجلاس میں استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے تمام تنظیمی ذمہ داران کو خوش آمدید کہا ۔

محترمہ لبنیٰ مشتاق ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل نے اعتکاف 2026 کی رجسٹریشن کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امسال اعتکاف رجسٹریشن “فرسٹ کم، فرسٹ سرو” کی بنیاد پر ہوگی لہذا تمام زمہ داران بروقت رجسٹریشن پروسس مکمل کروائیں تا کہ انتظامی معاملات میں کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے مزید برآں اجلاس میں اعتکاف کی بروقت تیاری، اور نظم و ضبط کے امور پر بھی واضح ہدایات جاری کی گئیں۔

محترمہ رابعہ شفق جنرل سیکرٹری مصطفوی سسٹرز نے مصطفوی سسٹرز کے اعتکاف سے متعلق بریفنگ دی جبکہ محترمہ حنا فاطمہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز نے بچیوں کے اعتکاف رجسٹریشن کے بارے میں بریف کیا۔

محترمہ حافظہ سحر عنبرین نے رفاقت مہم 2026 پر ہاؤس کو بریفنگ دیتے ہوئے رفاقت مہم کو پورا سال جاری رہنے والا فکری و تربیتی سفر قرار دیا اور رفاقت کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔

تبصرہ