
منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کے زیرِاہتمام تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ تربیتی ورکشاپ محترمہ حرا دلبر اعوان صاحبہ (زونل ہیڈ جنوبی پنجاب) اور محترمہ مصباح قادری صاحبہ (نائب زونل ناظمہ جنوبی پنجاب) کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔
▪️ورکشاپ میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والی ضلعی و تحصیلی ذمہ داران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس تربیتی نشست کا بنیادی مقصد تنظیمی نظام کو مزید مضبوط بنانا، تربیتی صلاحیتوں کو نکھارنا اور کارکنان کو فکری و عملی رہنمائی فراہم کرنا تھا تاکہ وہ میدانِ عمل میں زیادہ مؤثر اور منظم کردار ادا کر سکیں۔
▪️پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس نے پورے ماحول کو روحانی کیف و سرور سے معطر کر دیا۔ بعد ازاں شرکاء کو خوش آمدید کہا گیا اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کیے گئے، جن میں تعمیرِ افکار، تشکیلِ کردار اور تنظیمی استحکام کو مرکزی حیثیت حاصل رہی۔
▪️ورکشاپ کے دوران محترمہ عائشہ مبشر صاحبہ (ممبر کوآرڈینیشن کونسل، منہاج القرآن ویمن لیگ)نے "مؤثر تنظیم، ٹیم ورک، وقت کی منصوبہ بندی اور ترجیحات کے تعین" کے موضوع پر نہایت مدلل، فکر انگیز اور جامع انداز میں گفتگو فرمائی۔ آپ نے تنظیم کے حقیقی مفہوم، اس کے مقاصد، کارکنان کی ذمہ داریوں اور عملی میدان میں پیش آنے والے مختلف چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
▪️یہ ورکشاپ تربیت، تنظیم اور کردار سازی کے حوالے سے ایک مؤثر اور کامیاب کاوش ثابت ہوئی، جس نے کارکنان کے اندر خدمتِ دین کے جذبے، تنظیمی شعور اور عملی مہارتوں کو مزید مضبوط کیا۔











تبصرہ