منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام شمالی پنجاب (بھکر، جہلم، تلہ گنگ) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں منتخب تنظیمی ذمہ داران ضلع، تحصیل اور یوسی نے شرکت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا رفاقت مہم اور ویمن اعتکاف رجسٹریشن 2026 اور مراکز علم تھا، جس پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اجلاس کی نگرانی محترمہ لبنیٰ مشتاق صاحبہ (زونل ہیڈ شمالی پنجاب) نے کی، جنہوں نے رفاقت مہم اور اعتکاف رجسٹریشن کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ اس موقع پر محترمہ رابعہ مظہر صاحبہ نے بھی تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے اختتام پر آئندہ لائحہ عمل طے کیا۔





تبصرہ