عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام مرکزی دورۂ قرآن کے دوسرے سیشن کا انعقاد

 عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام  مرکزی دورۂ قرآن کے دوسرے سیشن کا انعقاد

عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ مرکزی دورۂ قرآن کے دوسرے سیشن میں انعقاد کیا گیا۔جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں آن لائن اور فزیکلی شرکت کی۔

دورۂ قرآن کے دوسرے سیشن میں ڈائریکٹر دعوت و تربیت ویمن لیگ انیلہ الیاس نے سورۃ البقرہ کے مضامین کا جامع اور مدلل انداز میں دورہ کرواتے ہوئے بیان کیا کہ سورۃ البقرہ اسلامی معاشرے کی فکری، اعتقادی اور عملی بنیادوں کو مضبوط کرتی ہے۔ یہ سورت ایمان، عبادات، معاملات اور اجتماعی زندگی کے اصولوں کو واضح کرتی ہے اور امتِ مسلمہ کو بحیثیتِ قوم اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتی ہے۔

لیکچر میں خاص طور پر درج ذیل پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی:

▪️ تقویٰ بطور معیارِ ہدایت — قرآن سے حقیقی فائدہ اٹھانے کے لیے دل کی کیفیت کی اہمیت
▪️ بنی اسرائیل کے واقعات — نافرمانی کے نتائج اور اطاعت کی برکات
▪️ احکامِ عبادات — نماز، روزہ، زکوٰۃ اور جہاد کی حکمت
▪️ خاندانی و معاشرتی قوانین — نکاح، طلاق، عدت اور مالی معاملات کی رہنمائی
▪️ انفاق فی سبیل اللہ اور ایثار کا جذبہ
▪️ آیت الکرسی — توحید، ربوبیت اور اللہ تعالیٰ کی صفاتِ کاملہ کا جامع بیان
▪️ اختتامی آیاتِ سورۃ البقرہ — ایمان، اطاعت اور اللہ سے تعلق کی تجدید

شرکاء نے اس بابرکت نشست کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے آئندہ سیشنز میں بھی بھرپور شرکت کے عزم کا اظہار کیا۔دورہ قرآن کے سیشن کا اختتام دعا پر کیا گیا۔

تبصرہ