لالیاں: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام قائد ڈے تقریب، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75 ویں سالگرہ منائی گئی

Quaid Day Ceremony Minhaj ul Quran Women League Lalian

منہاج القرآن ویمن لیگ لالیاں کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر تحصیلی تنظیم کے ساتھ قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحصیلی ٹیم، مصطفوی سسٹرز اور نئی بہنوں نے شرکت کی۔

محترمہ رقیہ خانم صاحبہ (صدر منہاج ویمن لیگ چنیوٹ) نے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ کیسے وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی سے موٹیویشن لیتے ہوئے خود کو بدل سکتی ہیں۔

بعد ازاں محترمہ شہلا یوسف صاحبہ (صدر منہاج ویمن لیگ لالیاں) نے "شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دینی اور علمی خدمات" کے موضوع پر خواتین سے گفتگو کی۔

پروگرام کے آخر میں تحریک منہاج القران کی رفاقت حاصل کرنے والی خواتین کو اسناد پیش کی گئی۔ بعد ازاں کیک کاٹا گیا اور دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔

Quaid Day Ceremony Minhaj ul Quran Women League Lalian

Quaid Day Ceremony Minhaj ul Quran Women League Lalian

Quaid Day Ceremony Minhaj ul Quran Women League Lalian

تبصرہ