
منہاج القرآن ویمن لیگ لالیاں کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر تحصیلی تنظیم کے ساتھ قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحصیلی ٹیم، مصطفوی سسٹرز اور نئی بہنوں نے شرکت کی۔
محترمہ رقیہ خانم صاحبہ (صدر منہاج ویمن لیگ چنیوٹ) نے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ کیسے وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی سے موٹیویشن لیتے ہوئے خود کو بدل سکتی ہیں۔
بعد ازاں محترمہ شہلا یوسف صاحبہ (صدر منہاج ویمن لیگ لالیاں) نے "شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دینی اور علمی خدمات" کے موضوع پر خواتین سے گفتگو کی۔
پروگرام کے آخر میں تحریک منہاج القران کی رفاقت حاصل کرنے والی خواتین کو اسناد پیش کی گئی۔ بعد ازاں کیک کاٹا گیا اور دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔




تبصرہ