منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام تزکیۂ نفس سیریز کا پہلا آن لائن لیکچر، فکری و روحانی تربیت پر زور

Tazkiya e Nafs Online Lecture Series Session 1

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام تربیتی و فکری سیریز کے پہلے آن لائن لیکچر کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع تزکیۂ نفس تھا۔

سیشن کا آغاز محترمہ لبنیٰ مشتاق کے افتتاحی کلمات سے ہوا، جنہوں نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اس تربیتی سیریز کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

پروگرام میں تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت قصوہ فاطمہ نے حاصل کی جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ محترمہ تطہیر فاطمہ نے پیش کی۔ سیشن کی میزبانی کے فرائض محترمہ فریحہ فاطمہ نے بخوبی سرانجام دیے۔

مرکزی سیشن محترمہ رابعہ مظہر نے پیش کیا، جس میں انہوں نے تزکیۂ نفس کی اہمیت کو قرآن و سنت کی روشنی میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ باطنی اصلاح کے بغیر قربِ الٰہی کا حصول ممکن نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تزکیۂ نفس ہی انسان کی اخلاقی بہتری اور کردار سازی کا بنیادی ذریعہ ہے۔

اس آن لائن لیکچر میں مختلف اضلاع سے شرکاء نے بھرپور شرکت کی اور سیشن کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے مثبت فیڈبیک بھی پیش کیا۔

تبصرہ