منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام آن لائن آل پاکستان تنظیمات اجلاس کا انعقاد

MWL Online All Pakistan Organization Meeting

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام آن لائن آل پاکستان تنظیمات اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان بھر سے تنظیمی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں التربیہ کیمپ 2026 کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر درج ذیل اہم نکات زیرِ بحث آئے:

📌 التربیہ کیمپ 2026 کی ناگزیریت

📌 کیمپ کا مرکزی موضوع اور تربیتی جہات

📌 تنظیمی سطح پر مؤثر تیاری اور عملی اقدامات

اجلاس میں محترمہ لبنیٰ مشتاق (ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل) اور محترمہ عائشہ مبشر (ممبر کوآرڈینیشن کونسل)نے التربیہ کیمپ 2026 کی ناگزیریت اور موضوعات پر تنظیمی ذمہ داران سے مشاورت کی۔

تنظیمی ذمہ داران نے اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ التربیہ کیمپ سالانہ بنیادوں پر ضرور منعقد ہونا چاہیے، کیونکہ یہ کیمپ ذمہ داران کی دینی، فکری اور تنظیمی تربیت میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ذمہ داران کا کہنا تھا کہ ایسے تربیتی کیمپس نہ صرف روحانی و اخلاقی اصلاح اور تربیت کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ تنظیمی ذمہ داران کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں زمہ داران بہنیں میدانِ عمل میں جا کر مشن مصطفوی کے پیغام کو زیادہ مؤثر اور احسن انداز میں عامتہ الناس تک پہنچا سکتی ہیں۔

مزید برآں شرکاء نے اس امر پر بھی زور دیا کہ التربیہ کیمپ نوجوان نسل کی کردار سازی، فکری رہنمائی، دعوتی شعور اور باہمی تنظیمی روابط کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

MWL Online All Pakistan Organization Meeting

MWL Online All Pakistan Organization Meeting

MWL Online All Pakistan Organization Meeting

MWL Online All Pakistan Organization Meeting

MWL Online All Pakistan Organization Meeting

تبصرہ