پشاور میں رنگ روڈ پتنگ چوک میں بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں : ڈاکٹر محمد طاہر القادری

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پشاور میں رنگ روڈ پتنگ چوک میں بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام انتہا پسندی اور ہر سطح کی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہے۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

تبصرہ