MWL holds Peace Gala 2016
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’پیس گالا‘ تقریب
Islamabad Long March 14 Jan 2013
اسلام آباد لانگ مارچ 14 جنوری 2013
My struggle for people’s democracy and rights: Dr Tahir-ul-Qadri
اسلام آباد لانگ مارچ 14 جنوری 2013
لاہور : ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ کا احتجاجی مظاہرہ
لاہور : ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ کا احتجاجی مظاہرہ
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام میلاد فیسٹیول
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام میلاد فیسٹیول
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں کتب کی نمائش
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں کتب کی نمائش
متاثرین سیلاب کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امدادی کاروائیاں
متاثرین سیلاب کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امدادی کاروائیاں
Ziafat e Milad
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ضیافت میلاد
Milad un Nabi Juloos
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی (ص) جلوس
Islamic Learning Course
اسلامک لرننگ کورس
Islamic Learning Course
اسلامک لرننگ کورس
MWL distributes Eid Gifts and food among orphans and the destitute women
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام یتیم بچوں اور بچیوں میں تحائف کی تقسیم
Women Training Itikaf
اعتکاف
Minhaj-ul-Quran Women Leagues Rally at the Mall
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ریلی
خبریں
01 اکتوبر 2007 ء
نقش اول کی تقریب رونمائیصاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے پہلے شعری مجموعہ ’’نقش اول‘‘ کی تقریب رونمائی مورخہ یکم اکتوبر کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کا اہتمام تحریک منہاج القرآن کی نظامت میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز نے کیا تھا۔ ملک کے نامور ماہر تعلیم اور محقق و دانشور ڈاکٹر سلیم اختر نے اس تقریب کی صدارت کی۔ ان کے ساتھ عالمی مجلس ادب کے چیئرمین ڈاکٹر شبیہہ الحسن ہاشمی، پنجاب آرٹس کونسل کی ڈپٹی ڈائریکٹر و نامور کالم نویسہ اور صحافی صوفیہ بیدار، معروف شاعر، ماہر تعلیم اور ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر عبدالکریم، گورنمنٹ کالج ٹاون شپ صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر حسن نواز، معروف کالم نگار پروفیسر وحید عزیز، پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر پروڈیوسر علی رضا، ریڈیو پاکستان لاہور کے پروڈیوسر و نامور محقق و سکالر حمید صابری، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ شعبہ ادبیات کے ڈائریکٹر ممتاز شاعر ضیاء نیر، صحافی حسنین جاوید اور دیگر دانشور شخصیات بھی معزز مہمانوں میں شامل تھیں۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین میں سے صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلٰی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلٰی شیخ زاہد فیاض، کرنل (ر) محمد احمد، ڈاکٹر علی اکبر الازہری اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
24 ستمبر 2007 ء
صاحبزادہ حسین محی الدین قادری وطن واپس پہنچ گئے۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند ارجمند صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مورخہ 24 ستمبر وطن واپس پہنچ گئے۔ آپ اپنے دورہ یورپ کے بعد مدینہ پاک میں تھے جہاں سے وہ وطن واپس آئے ہیں۔ لاہور ایئر پورٹ آمد کے بعد ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور کارکنان نے آپ کا شاندر استقبال کیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ساجد محمود بھٹی، ڈاکٹر شاہد محمود، پروفیسر ذوالفقار علی اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے صاحبزادہ حسین محی الدین کو گلدستہ پیش کر کے ان کا خیرمقدم کیا۔ یہاں ائیر پورٹ پر موجود کارکنان نے مختلف خیر مقدمی بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے آپ کا نعروں کے ساتھ استقبال کیا۔ بعد ازاں صاحبزادہ حسین محی الدین کو گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون تک لایا گیا۔ یاد رہے کہ صاحبزادہ حسین محی الدین کی گزشتہ دنوں مدینہ منورہ میں رسم نکاح ہوئی تھی۔ ان کی شادی سفیر یورپ الحاج حافظ نزیر احمد کی بیٹی سے طے پائی ہے۔ دنیا بھر سے ان کو ہدیہ تبریک اور تفنیتی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
14 اگست 2007 ء
جیوے پاکستان یوتھ سیمینار ڈیرہ غازی خانمنہاج القرآن یوتھ لیگ ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام گذشتہ دنوں جیوے پاکستان یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بلال مصطفوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی شیان شان طریقے سے منانا زندہ قوموں کا شیوا ہے۔ یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ آزادی کی نعمت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور شکر بجا لانا ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو مختلف چیلنجز کا سامان ہے۔ جن سے نمٹنے کیلئے اور پاکستان کے استحکام کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مسلم نوجوانوں کا اپنی تہذیب و ثقافت کے احیاء اور خود اپنے لیے ذہنی وروحانی تسکین کے حصول کی خاطر مسلسل جدوجہد کرنا ہوگی۔ اس مسلسل جدوجہد کی پہلی منزل فکری تربیت اور تعلیمی تحریک ہے۔ استحکام پاکستان کے لیے جیوے پاکستان کے نام سے ایک ملک گیر مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس پر امن مہم کے دوران یوم آزادی کے موقع پر 65 شہروں میں جیوے پاکستان کے نام سے موٹر سائیکل ریلیوں کا انعقاد ہوا۔ 22 شہروں میں کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین اور اہم مقامی سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں تقریری مقابلے اور سیمینارز بھی منعقد کئے گئے۔
25 اگست 2007 ء
سالانہ روحانی اجتماع شب برات ۔ کراچیشعبان المعظم کے بابرکت مہینے میں 27 شعبان المعظم کو تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن کے زیراہتمام جامع مسجد رحمانیہ ٹرسٹ طارق روڈ میں منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن عوامی داد رسی سیل کے چیئرمین ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں سابق وفاقی وزیر ایس ایم منیر، سابق وفاقی وزیر میر نواز مروت، قاضی زاہد حسین، مسعود عثمانی، قیصراقبال قادری، پروفیسر نعیم انور نعمانی، سید ظفراقبال، اطہرجاوید صدیقی، آصف پی پی، محمود میمن، زاہد لطیف، جاوید پی پی، مفتی رفیق الحسنی، حافظ محمد اصغر، محمد الیاس مغل، کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ جبکہ نقابت کے فرائض حامد رضا قادری نے ادا کئے۔ اس موقع پر معروف ثناء خوان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الحاج محمد صدیق اسماعیل، خالد حسین، حافظ محمد سرور سہروردی، رب نواز، معاذ علی نظامی، عدیل قاسمی اور قاضی کامران کے علاوہ کثیر تعداد میں ثناخوان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے اور محفل میں محبت و عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دھوم مچا دی۔
منہاج القرآن
منہاج ویلفئیر
منہاج اوورسیز
پاکستان عوامی تحریک
اسلامک لائبریری
عرفان القرآان
خطابات
ماہنامہ منہاج القرآن
ماہنامہ دختران اسلام
کاپی رائٹ © 1994 - 2019 منہاج القرآن انٹرنیشنل. جملہ حقوق محفوظ ہیں.