MWL holds Peace Gala 2016
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’پیس گالا‘ تقریب
Islamabad Long March 14 Jan 2013
اسلام آباد لانگ مارچ 14 جنوری 2013
My struggle for people’s democracy and rights: Dr Tahir-ul-Qadri
اسلام آباد لانگ مارچ 14 جنوری 2013
لاہور : ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ کا احتجاجی مظاہرہ
لاہور : ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ کا احتجاجی مظاہرہ
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام میلاد فیسٹیول
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام میلاد فیسٹیول
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں کتب کی نمائش
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں کتب کی نمائش
متاثرین سیلاب کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امدادی کاروائیاں
متاثرین سیلاب کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امدادی کاروائیاں
Ziafat e Milad
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ضیافت میلاد
Milad un Nabi Juloos
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی (ص) جلوس
Islamic Learning Course
اسلامک لرننگ کورس
Islamic Learning Course
اسلامک لرننگ کورس
MWL distributes Eid Gifts and food among orphans and the destitute women
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام یتیم بچوں اور بچیوں میں تحائف کی تقسیم
Women Training Itikaf
اعتکاف
Minhaj-ul-Quran Women Leagues Rally at the Mall
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ریلی
خبریں
19 فروری 2007 ء
منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ تقریباتبانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ 19 فروری کو دنیا بھر میں منائی گئ۔ اس پُرمسرت موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر دو خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پہلی تقریب منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاؤن، ٹاؤن شپ کے نیوکیمپس میں منعقد ہوئی۔ قبل ازیں 19 فروری کی صبح منہاج یونیورسٹی ٹاؤنشپ میں ہونیوالی تقریب کا آغاز صبح 11:00 بجے ہوا۔ اس کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر نذیر احمد رومانی، کرنل (ر) محمد احمد، جی ایم ملک، ساجد محمود بھٹی، محمد عاقل ملک، علامہ غلام ربانی تیمور، پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر کرامت اللہ مغل، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، محمد عباس نقشبندی، منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ فرح ناز اور دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی، اس کے علاوہ منہاج یونیورسٹی و کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز، منہاج کالج برائے خواتین، تحفیظ القرآن کالج اور منہاج یونیورسٹی کے مختلف کالجز کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔
17 فروری 2007 ء
لاہور: دانش عصر سیمینارشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56ویں سالگرہ کے سلسلے میں سہ روزہ تقریبات کا آغاز 17 فروری کو "دانش عصر سیمینار" سے ہوا۔ تحریک منہاج القرآن کی طرف سے یہ خصوصی تقریب گرینڈ ہوٹل لاہور میں منعقد کی گئی۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود نے سیمینار کی صدارت کی جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استاد گرامی حضرت مولانا عبدالرشید رضوی جھنگوی مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ساتھ ممبر قومی اسمبلی فاروق امجد میر، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ (کوٹ مٹھن شریف)، ناطم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، صدر پاکستان عوامی تحریک و امیر تحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی، علی غضنفر کراروی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، معروف سائنسدان جی سی یونیورسٹی کے سابق پرنسپل اور منہاج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمجید اعوان، میو ہسپتال لاہور کے ایم ایس ڈاکٹر فیاض رانجھا، معروف ادیب و دانشور عالمی مجلس ادب کے چیئرمین ڈاکٹر شبیہ الحسن، اردو بازار لاہور کے صدر خالد پرویز ڈاکٹر اویس فاروقی، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد ثقلین، اداکار فردوس جمال اور عثمان پیرزادہ کے علاوہ ملک بھر سے صاحب علم و دانش اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی شخصیات بڑی تعداد میں یہاں موجود تھیں۔
31 جنوری 2007 ء
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے وفد کا خصوصی دعوت پر کتالان پارلیمنٹ کا دورہہفتہ 10 فروری 2007ء کوکتالان پارلیمنٹ کی خصوصی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے وفد نے کتالان پارلیمنٹ کا دورہ کیا، وفد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلسِ شوریٰ کے صدر میاں برکات احمد، ناظمِ نشر و اشاعت نوید اصغر ، منہاج یوتھ لیگ میں سے صدر مسیب حسن شفیق، نائب صدر محمد عتیق الرحمان، سیکریٹری جنرل احسن جاوید، رضوان علی سلطانی، برکات مصطفی اور حسنات مصطفی شامل تھے اس موقع پر ہم وطن اخبار کے اڈیٹر حسین احمد بخاری بھی وفد کے ہمراہ تھے ۔یاد رہے کہ منہاج القرآن سپین کی طرف سے کتالان پارلیمنٹ کا6 ماہ کے اندریہ دوسرا وزٹ تھا۔ 10 بجے جب وفد کے شرکاء پارلیمنٹ پہنچے تو وہاں موجود کتالان پولیس اور پارلیمنٹ کی پروٹوکول انتظامیہ نے ان کا پارلیمنٹ کے مرکزی دروزہ پر استقبال کیا ۔ کتالان پارلیمنٹ کی پروٹوکول انتظامیہ نے ایک ایک کر کے پارلیمنٹ میں موجود تمام دفاتر اور مرکزی عمارت (کورم)کا تعارف کروایا اور بتایا کہ کتالان پارلیمنٹ کے اراکین کی کل تعداد 135 ہے او ر اس دفعہ پارلیمنٹ 6 پارٹیز پر مشتمل ہے۔ عملے میں شامل ایک خاتون نے پارلیمنٹ عمارت کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ سن 1714ء میں بننے والی اس خوبصورت اور شاندار عمارت کو فوجی چھاونی کے طور پر بنایا گیا تھا، اور یہ عمارت عرصہ دراز تک ہسپانوی بادشاہوں کے زیرِ استعمال رہی ، لیکن 1930ءکی دہائی میں جب سپین میں ایک ریپبلک کے طور پر جمہوریت کو بحال کیا گیا تو اس عمارت کو بطورِ علاقائی اسمبلی کے استعمال کرنے کا مطالبہ کیا گیا جو کہ بالآخر منظور ہوا ، 1936ء میں سول جنگ ہوئی اور فوجی جرنیل فرانکو حکومت پر قابض ہوا تو اس نے اس عمارت کو تالے لگوا دیے اور اس میں کسی بھی قسم کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ، پھر 1975ء میں جب سپین میں دوبارہ جمہوریت بحال ہوئی اور کتالونیا کو خودمختاری ملی تو اس عمارت کو از سرِ نو بطورِ پارلیمنٹ استعمال کیا گیا جو کہ آج تک جاری ہے۔
منہاج القرآن
منہاج ویلفئیر
منہاج اوورسیز
پاکستان عوامی تحریک
اسلامک لائبریری
عرفان القرآان
خطابات
ماہنامہ منہاج القرآن
ماہنامہ دختران اسلام
کاپی رائٹ © 1994 - 2019 منہاج القرآن انٹرنیشنل. جملہ حقوق محفوظ ہیں.