
مراکزِ علم کے فروغ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کا کردار نہایت مؤثر اور قابلِ تحسین ہے۔ یہ تنظیم نہ صرف خواتین اور بچیوں میں علم، شعور اور فکری بیداری کو فروغ دے رہی ہے بلکہ تربیتِ کردار اور اصلاحِ معاشرہ کی ایک مضبوط بنیاد بھی قائم کر رہی ہے۔ کے پی کے اور ہزارہ (پشاور ) کے مختلف علاقوں میں مراکزِ علم کا باقاعدہ انعقاد اس بات کی روشن مثال ہے کہ یہ تحریک ہر سطح پر تعلیمی و روحانی بیداری کو عام کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ ان حلقہ ہائے علم کے ذریعے خواتین کو دینی رہنمائی، اخلاقی تربیت اور مثبت فکر فراہم کی جا رہی ہے، جو ایک مہذب اور باشعور معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔





تبصرہ