MWL holds Peace Gala 2016
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’پیس گالا‘ تقریب
Islamabad Long March 14 Jan 2013
اسلام آباد لانگ مارچ 14 جنوری 2013
My struggle for people’s democracy and rights: Dr Tahir-ul-Qadri
اسلام آباد لانگ مارچ 14 جنوری 2013
لاہور : ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ کا احتجاجی مظاہرہ
لاہور : ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ کا احتجاجی مظاہرہ
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام میلاد فیسٹیول
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام میلاد فیسٹیول
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں کتب کی نمائش
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں کتب کی نمائش
متاثرین سیلاب کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امدادی کاروائیاں
متاثرین سیلاب کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امدادی کاروائیاں
Ziafat e Milad
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ضیافت میلاد
Milad un Nabi Juloos
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی (ص) جلوس
Islamic Learning Course
اسلامک لرننگ کورس
Islamic Learning Course
اسلامک لرننگ کورس
MWL distributes Eid Gifts and food among orphans and the destitute women
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام یتیم بچوں اور بچیوں میں تحائف کی تقسیم
Women Training Itikaf
اعتکاف
Minhaj-ul-Quran Women Leagues Rally at the Mall
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ریلی
خبریں
ء
زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سکولز اور اسلامک سنٹرز کا قیام 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ کے بعد جہاں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے وہاں پر ان متاثرہ علاقوں کے عوام کے لیے مستقل بنیادوں پر فلاحی منصوبوں کا بھی آغاز کیا۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ نے جہاں زندگی کے تمام شعبہ جات کو متاثر کیا وہاں پر تعلیم کا نظام بطور خاص بری طرح متاثر ہوا۔ جہاں سینکڑوں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز منہدم ہوئیں وہاں پر تعلیم حاصل کرنے والے لاکھوں طلباء وطالبات کو بھی اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگا۔ ایسے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ان متاثرہ علاقوں کے عوام کے لیے تعلیمی پراجیکٹس کے آغاز کا فیصلہ کیا یوں تو یہ سلسلہ اسی وقت شروع ہو گیا تھا جب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے دوران خیمہ بستیوں میں سکولز کا آغاز کیا گیا تھا لیکن بعدازاں ان سکولوں کو مستقل کرنے کے بارے میں بھی منصوبہ بندی کی گئی۔ اسی مقصد کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی مرکزی تنظیم کی طرف سے متاثرہ علاقوں کا کئی دفعہ وزٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں زمین کی خریداری، نشاندہی، نقشہ جات اور سٹرکچر پلان تیار کیا گیا۔
06 مئی 2007 ء
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی عظیم الشان تقریبمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی عظیم الشان تقریب مؤرخہ 6 مئی 2007 بروز اتوار مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور کے بالمقابل گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے غریب اور نادار خاندانوں کے 23 جوڑوں کی شادی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ فی شادی ایک لاکھ روپے کے حساب سے 23 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔ پنڈال کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور بینڈ باجے کا بھی انتظام موجود تھا۔ سینکڑوں مہمانوں کے لئے بہترین کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پنڈال وقفے وقفے سے جیوے جیوے طاہر جیوے اور مصطفیٰ کی ہے کلی طاہرالقادری کے نعروں سے گونجتا رہا۔ تقریب میں شریک ہونے والے جوڑوں کا تعلق لاہور، صوابی، راولپنڈی، مانگا منڈی، اوکاڑہ، مظفر آباد، مرید کے، پاکپتن، گوجر خان، جھنگ، نارنگ منڈی، مانسہرہ، دیپالپور اور لاڑکانہ سے تھا۔ اس پروقار تقریب کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ تقریب کے دوران صدر دارالافتاء منہاج القرآن مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے 23 جوڑوں کے نکاح کا اعلان کیا اور وضاحت کی ہر جوڑے کا نکاح علیحدہ علیحدہ کرایا گیا ہے۔
23 اپریل 2007 ء
اسلامی فقہ پر شیخ الاسلام کا خصوصی لیکچرشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 23 اپریل کو اسلامی فقہ کے موضوع پر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خصوصی لیکچر ہوا۔ اس تقریب میں لاہور بار کے وکلاء لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان، مختلف طبقہ ہائے فکر کی معزز شخصیات اور علماء و مشائخ کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور کالج آف شریعہ کے اساتذہ کرام کے ساتھ منہاج یونیورسٹی کے طلبہ بھی اس لیکچر میں شریک تھے۔ شیخ الاسلام نے اپنے لیکچر میں اسلامی فقہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسے سکالرز کی بڑی تعداد موجود ہے جو اسلامی تعلیمات کو صحیح نہ سمجھنے کی صورت میں غلط فہمی کا شکار ہیں۔ ایسے لوگوں کی اسلامی تعلیمات سے کم فہمی کی وجہ نام نہاد مغربی مفکرین کی اسلام کے حوالے سے لکھی گئی کتب کا مطالعہ کرنا ہے۔ ہمارے مسلم سکالرز مستشرقین کی کتب پڑھنے کے بعد اسلام کے حوالے سے اپنی رائے قائم کرتے ہیں۔ ایسے سکالرز خود کو اسلام کے سکالرز کہلاتے ہیں لیکن ان کی سٹڈی مغربی مفکرین اور مستشرقین کی انگلش کتب ہیں۔ یہ مسلم سکالرز جب اسلام کو اس کے اصل عربی متن کے ذریعے نہیں پڑھیں گے تو پھر ان کو اسلام کا صحیح علم کس طرح ہو گا؟ ایسے سکالرز اسلام کی اصل تعلیمات سے بہت دور ہیں۔
08 اپریل 2007 ء
تحریک منہاج القرآن کا سالانہ ورکرز کنونشنتحریک منہاج القرآن کا سالانہ ورکرز کنونشن مورخہ 8 اپریل 2007ء بروز اتوار مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ یہ تقریب منہاج القرآن پارک میں منعقد ہوئی جہاں خوبصورت پنڈال بنایا گیا تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرصدارت اس تقریب میں ملک بھر سے تحریک منہاج القرآن کے ورکرز اور عہدیداران موجود تھے۔ معزز مہمانوں میں تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ممبر سپریم کونسل نمائندہ یوتھ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، مرکز ی امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سید علی غضنفر کراروی، آغا مرتضیٰ پویا، جی ایم ملک، عاقل ملک، شاہد لطیف قادری، علامہ الحاج امداد اللہ خان، علامہ احمد نواز انجم اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی یہاں موجود تھے۔ اس تقریب کا آغاز صبح گیارہ بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محمد سرور صدیق، شکیل احمد طاہر اور منہاج نعت کونسل نے نعت خوانی کی۔ شکیل احمد طاہر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لیے خصوصی نظم بھی پڑھی۔
06 اپریل 2007 ء
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ کانفرنستحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام کیو ٹی وی کے تعاون سے کیو ٹی وی ہال نشترپارک کراچی میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز شب 11 بجے ہوا تاہم ہال 2 گھنٹے قبل ہی بھر چکا تھا۔ ہزاروں سامعین یہاں براہ راست پروگرام دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ اس کے علاوہ کیو ٹی وی کے ہال کے باہر ہزاروں سامعین کے لئے بڑی ٹی وی سکرینیں بھی نصب کی گئی تھیں۔ یہاں ہزاروں حاضرین نے ٹی وی سکرین پر یہ پروگرام دیکھا۔ اس پروگرام کو کیو ٹی وی نے براہ راست پیش کیا۔ قبل ازیں شب 9 بجے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا لائیو انٹرویو کیو ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ اس پروگرام کے میزبان تسلیم احمد صابری تھے، انہوں نے اس میلاد کانفرنس کی بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ میلاد کانفرنس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کی۔ کانفرنس میں دنیا کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ جبکہ جگہ نہ ملنے پر پنڈال سے باہر ہزاروں افراد کو پروجیکٹرز کے ذریعے میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس دکھائی گئی۔
10 مارچ 2007 ء
شہادت امام حسین (علیہ السلام) کانفرنس ۔ لیاری ٹاؤن کراچیتحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام لیاری ٹاؤن میں ایک عظیم الشان ’’شہادت امام حسین کانفرنس‘‘ مورخہ 10 مارچ 2007ء بمطابق 20 صفر کو منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت محترمہ پروین مصطفوی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ نے کی۔ جبکہ مہمانان خصوصی میں نگران ویمن لیگ کراچی مسز امتیاز جاوید اور ناظمہ نسرین اختر، کے علاوہ ویمن لیگ کراچی ڈویژن کی قائدین نے شرکت کی۔ کانفرنس کو کامیاب کرنے میں محترمہ زینب اعوان، محترمہ کوثر کامدار( ناظمہ صدرٹاؤن)، محترمہ مسز فاروق اعوان، محترم سعدیہ، نائب ناظمہ کراچی ڈویژن محترمہ ریحانہ جاوید نے بھرپور کردار ادا کیا۔ پروگرام میں علاقے کی 500 کے قریب خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کے آغازپر تلاوت کلام پاک کی سعادت محترمہ فرح نے جبکہ حمد باری تعالیٰ محترمہ انعم شہزادی اور ہدیہ نعت بحضور سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محترمہ نرگس حاکم نے حاصل کی۔ تنظیم بابا بھٹ کی محترمہ رابعہ، محترمہ حمیرا نے دف پر خوبصورت نعتیں پیش کی۔ جبکہ حلقہء گوشہء درود کی شرکاء نے محترمہ سمیرا ملک اور انعم شہزادی نے پرسوز آواز میں درودپاک کا ورد کرایا۔
19 فروری 2007 ء
تحریک منہاج القرآن میلان (اٹلی) کے زیراہتمام سالگرہ تقریبتحریک منہاج القرآن میلان سٹی (اٹلی) کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ صوفی محمد افضل کی رہائش گاہ پر منعقد ہونیوالی تقریب کی صدارت مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن حاجی محمد اختر نے کی۔ جبکہ صوفی عمر حیات مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ملک محمد فیروز، ماسٹر وحید سلطان احمد اور راجہ واجد حسن بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جسکی سعادت محمد اکبر اعوان نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد صوفی محمد افضل، ملک غلام مصطفیٰ اعوان، آزاد احمد بٹ، جمیل افضل اور محمد اکرم اعوان نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ملک اسماعیل اعوان نے سالگرہ کی مناسبت سے ’’ بچپن میرے قائد کا‘‘ خصوصی نظم پیش کی اور شیخ الاسلام کے بچپن کے حوالے سے چند یادیں بھی تازہ کیں۔ علامہ اسرار احمد نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ کیک کاٹنے کی تقر یب سے قبل تحریک منہاج القرآن پیو لتیلو کے اعوان برادران، ملک غلام مصطفیٰ اعوان، ملک اسماعیل اعوان، ملک اعجاز احمد اعوان اور ملک محمد اکرم اعوان نے مشترکہ طور پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لیے خصوصی ترانہ ’’ظلمت آفاق میں چمکے گا طاہرالقادری‘‘ پیش کیا۔ آخر میں تمام معزز مہمانوں نے تالیوں کی گونج میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس تقر یب کا اختتام دعا سے ہوا۔
منہاج القرآن
منہاج ویلفئیر
منہاج اوورسیز
پاکستان عوامی تحریک
اسلامک لائبریری
عرفان القرآان
خطابات
ماہنامہ منہاج القرآن
ماہنامہ دختران اسلام
کاپی رائٹ © 1994 - 2019 منہاج القرآن انٹرنیشنل. جملہ حقوق محفوظ ہیں.